Posts

ترانہ کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات نیپال

Image
             ترانہ کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات                    بھنگہیا روپندیہی نیپال کلیة فاطمة الزہراء ہے گل کدہ قرآن و سنن تہذیب و ثقافت کا منبع تعلیم و ہنر کا یہ مخزن یہ حامئی دیں اور داعی حق میراث سلف کا گہوارہ ہے نور حرا پیغام صفا کردار نبی کا نظارہ بدعت کی شب دیجور میں ہے یہ چرخ کا روشن سیارہ تہذیب کہن کا گرویدہ مغرب کی ثقافت کا دشمن کلیة فاطمة الزہراء ہے گل کدہ قرآن و سنن تہذیب و ثقافت کا منبع تعلیم و ہنر کا یہ مخزن اس بزم کی سعئی پیہم سے آثار شریعت زندہ ہیں مہتاب حرم کی کرنوں سے گھر بار یہاں تابندہ ہیں اس تیشئہ حق کی ٹھوکر سے بدعات یہاں شرمندہ ہیں توحید شریعت سنت کے جاری ہیں یہاں پہ گنگ و جمن کلیة فاطمة الزہراء ہے گل کدہ قرآن و سنن تہذیب و ثقافت کا منبع تعلیم و ہنر کا یہ مخزن اس دور کی دختر ملت ہیں اسلاف سے نسبت ہے ہم کو ہم مریم و زینب کی رہ پر میمونہ سے الفت ہے ہم کو سلمی و سمیہ ریحانہ اسماء سے اخوت ہے ہ...

الوداعی ترانہ کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات نیپال

Image
کلیہ فاطمة الزہراء للبنات بھنگہیا روپندیہی نیپال میں تیسری سالانہ تقریب تکمیل صحیح بخاری کے موقع پر پڑھی گئی الوداعیہ نظم الوداعی ترانہ 2019م الوداع اے صالحات خیر امت الوداع کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع عالمات دیں بنات قوم و ملت الوداع تم نے سیکھا ہے یہاں قرآن و سنت الوداع الوداع اے صالحات خیر امت الوداع کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع کلیہ زہراء نے دینی درس سکھلایا تمہیں فاطمہ اور عائشہ کا طور بتلایا تمہیں کر کے محنت زیور اسلام پہنایا تمہیں تم پہ لازم ہے کرو دیں کی حفاظت الوداع الوداع اے صالحات خیر امت الوداع کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع بچ کے رہنا مغربی تہذیب ہے چاروں طرف پرفتن عریانیت تخریب ہے چاروں طرف گمرہی شیطان کی ترکیب ہے چاروں طرف مصطفی کی تم کرو ہر دم اطاعت الوداع الوداع اے صالحات خیر امت الوداع کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع فرحتوں کے ساتھ ہوتے ہیں سدا رنج و الم شادمانی میں بھی اکثر ہوتے ہیں اندوہ غم ہوتا ہے سود و زیاں کا زندگی میں پیچ و خم صدہا مشکل جھیل کر ملتی ہے راحت الوداع الوداع اے صالحات خیر امت الوداع کلیہ کی فاضلات نیک سیرت...

خذ بلطفك يا إلهي اردو ترجمہ

ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے دعائیہ کلمات کی     منظوم اردو ترجمانی خذ بلطفك يا إلهي من له زاد قليل ** مفلس بالصدق يأتي عند بابك يا جليل یا الٰہی لطف فرما ہیں عمل میرے قلیل # صدق دل لایا ہوں تیرے پاس اے رب جلیل ذنبه ذنب عظيم فاغفر الذنب العظيم ** إنه شخص غريب مذنب عبد ذليل مغفرت فرما الہی فرد عصیاں ہے طویل #  میں ہوں اک کمزور بندہ رو سیہ بے حد ذلیل منه عصيان و نسيان و سهو بعد سهو ** منك إحسان و فضل بعد إعطاء الجزيل عاصی و خاطی ہوں سہو و چوک کا پتلا ہوں میں  # طالب احسان ہوں اور سائل رحم جزیل طال يا ربي ذنوبي مثل رمل لا تعد ** فاعف عني كل ذنب فاصفح الصفح الجميل ریت کے ذروں کی صورت ہیں جرائم بے شمار  # معاف  فرما دے الہی عفو کر عفو جمیل قل لنار ابردي يا رب في حقي كما ** قلت قد يا نار كوني أنت في حق الخليل میری خاطر نار دوزخ کو بنا دے سرد تو # جس طرح سے آگ ٹھنڈی کردیا بہر خلیل كيف حالي يا إلهي ليس لي خير العمل ** سوء أعمالي كثير زاد طاعاتي قليل کیا حشر ہوگا نہیں ہیں پاس میرے کار خیر #  روسیاہی زیادہ تر ہیں نیکیاں میری قلیل ...

سالانہ تعلیمی مظاہرہ و اجلاس عام نیپال

Image
انتہائی مسرت و شادمانی کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جارہی ہے کہ دیرینہ سالوں کی طرح امسال بھی مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی نیپال کے زیر نگرانی چلنے والے دونوں تعلیمی اداروں" مدرسہ مدینة الإسلام السلفیة" (بنین) و "کلیة فاطمة الزهراء للبنات" بھنگہیا علاقہ مرچوار میں طلباء و طالبات کی" انجمن اصلاح اللسان "کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ و اجلاس عام بتاریخ 16/3/ 2019 تا 21/3/ 2019 منعقد ہو رہا ہے  منتظمین مدرسہ و کلیہ و باشندگان بھنگہیا آنجناب کو اس حسین و پر مسرت موقع پر شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور قوی امید کرتے ہیں کہ آپ ضرور تشریف لا کر اپنے بچوں و نو نہالان قوم و ملت کے مفید و موثر خطابات سے مستفید ہونے کےساتھ ان کی دلجوئی و ہمت افزائی بھی کریں گے      قدم قدم پر بچھا کر گلاب پلکوں کے      جناب آپ کا ہم انتظار کرتے ہیں والسلام علیکم و رحمة الله و بركاته شیخ صلاح الدین مدنی ناظم اعلی مدرسہ مدینہ الاسلام السلفیة

ترحيب بالسمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود

Image
إن "مركزالصفاالإسلامي"المسجل لدى الحكومة النيبالية في مديرية روبنديهي منطقة لمبني يرحب ترحيبا حارا لصاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود ۔حفظه الله ورعاه۔ولي العهد و نائب رئيس مجلس الوزراء ووزير الدفاع في المملكة العربية السعودية و جميع مرافقيه الكرام بمناسبة زيارتهم التاريخية والاقتصادية للهند سائلاً الله عزوجل أن يحفظ خادم الحرمين الشريفين وسمو ولي عهده الأمين ويوفقهم لخدمة الإسلام والمسلمين ولما فيه صلاح للعباد والبلاد صلاح الدين المدني رئيس المركزوجميع مسؤوليه

انجمن اصلاح اللسان کلیہ فاطمہ الزھراء للبنات بھنگہیا نیپال

انجمن طلبہ کی علمی و لسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتی ہیں  زبان و بیان کی اہمیت کتاب و سنت میں مسلم ہے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : سمت مشرق سے دو مرد آئے۔ دونوں نے خطاب (گفتگو) کیا۔ لوگوں نے ان کا بیان پسند کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اِنَّ مِنَ الْبِيَانِ لَسِحْرًا ’’بلاشبہ کچھ بیان جادو کے سے ہوتے ہیں‘‘۔ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان من الشعرحکمة. ’’بے شک کچھ اشعار حکمت سے پُر ہوتے ہیں‘‘۔ اسی اہمیت کے پیش نظر جمعیة الصفا الخیریة روپندیہی نیپال کے زیر نگرانی چلنے والے دونوں تعلیمی و تربیتی ادارے مدرسہ مدینة الاسلام السلفیة( بنین ) اور کلیة فاطمة الزہراء للبنات بھنگہیا میں طلباء و طالبات کے لئے بنام  "انجمن اصلاح اللسان " کا ایک فعال شعبہ قائم ہے جس میں اساتذہ کرام کی زیر نگرانی ہر جمعہ کو طلبہ و طالبات اردو عربی نیپالی میں زبان و بیان کی مشق کرتے ہیں تاکہ کبھی بھی موقع آنے پر بدعات و خرافات اور باطل عقائد و نظریات کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں  مدار...

امارت و منصب طلبی سے بچیں!

اسلام نے مختلف انداز سے امارت و منصب طلبی سے بچنے اور اس سے دور رہنے کا حکم دیا ہے ذیل میں چند احادیث ملاحظہ فرمائیں 1۔  امارت طلب نہ کرنا کیونکہ اگر یہ تمہیں طلب و سوال سے حاصل ہوئی تو توفیق الہی تمہارے شامل حال نہ ہوگی اور اگر امارت و سرداری تمہیں از خود حاصل ہوئی تو اللہ تعالٰی تمہارا اس پر حامی و مددگار رہے گا  (بخاری ) 2۔  امارت و قیادت کی ابتداء ملامت سے ہوتی ہے اور اس کی انتہا رسوائی و ندامت اور روز حشر عذاب پر ہوگی  (سلسلہ صحیحہ ) 3۔  تم لوگ امارت و سرداری کی حرص کرو گے حالانکہ یہ تمہارے لیے بروز حشر باعث حسرت و ندامت بنے گی،  جس طرح سے یہ بڑی دودھاری ہے ویسے ہی بد ترین قسم کی تمہیں چھوڑ کر بھاگ جانے والی بھی ہے  ( بخاری ) 4۔ عذاب حشر سے اسی قائد کو نجات ملے گی جو انصاف پسند ہو مگر اس کے لئے یہ کام محال یا حد درجہ مشکل ہے،  کیونکہ وہ اپنے خویش و اقارب کو کہاں لے جائے گا ؟ ( سلسلہ صحیحہ ) امارت و قیادت میں عموما مالی خیانت اور خرد برد ہوا کرتی ہے جیسا کہ طالبان قیادت و سیادت کے احوال پر تاریخ شاہد عدل ہے، اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ عل...