الوداعی ترانہ کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات نیپال


کلیہ فاطمة الزہراء للبنات بھنگہیا روپندیہی نیپال میں تیسری سالانہ تقریب تکمیل صحیح بخاری کے موقع پر پڑھی گئی الوداعیہ نظم
الوداعی ترانہ 2019م

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع
عالمات دیں بنات قوم و ملت الوداع
تم نے سیکھا ہے یہاں قرآن و سنت الوداع


الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

کلیہ زہراء نے دینی درس سکھلایا تمہیں
فاطمہ اور عائشہ کا طور بتلایا تمہیں
کر کے محنت زیور اسلام پہنایا تمہیں
تم پہ لازم ہے کرو دیں کی حفاظت الوداع

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

بچ کے رہنا مغربی تہذیب ہے چاروں طرف
پرفتن عریانیت تخریب ہے چاروں طرف
گمرہی شیطان کی ترکیب ہے چاروں طرف
مصطفی کی تم کرو ہر دم اطاعت الوداع

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

فرحتوں کے ساتھ ہوتے ہیں سدا رنج و الم
شادمانی میں بھی اکثر ہوتے ہیں اندوہ غم
ہوتا ہے سود و زیاں کا زندگی میں پیچ و خم
صدہا مشکل جھیل کر ملتی ہے راحت الوداع

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

چین و کلفت ہر جگہ پہ لازم و ملزوم ہیں
ایسے ہی قانون ان اشعار میں منظوم ہیں
شادماں ہیں کتنے چہرے کتنے ہی مغموم ہیں
کیا ہی فرحت میں ہے شامل رنج فرحت الوداع

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

دیں کے اس مرکز میں تقریب فضیلت آج ہے
ہے خوشی فہمیدہ فرحت کی فراغت آج ہے
یہ حلیمہ کے لیے وقت  سعادت آج ہے
مل گئی ہے آسیہ کو دینی رفعت  الوداع

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

کیا ہی قسمت ہے کہ سب کو سر بلندی مل گئی
آمنہ کو اب فلاح و سود مندی مل گئی
صالحہ و ریشمہ کو ارجمندی مل گئی
رنگ لائی کلیہ کی سعی و محنت الوداع 

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

ہے عجب لمحہ کہ سکھیاں اب جدا ہو جائیں گی
مدتوں اک ساتھ رہ کر اب نہیں رہ پائیں گی
کوششیں ہوں لاکھ سب کی سب نہیں مل پائیں گی
اک دفعہ اس موڑ پہ لائی ہے قسمت الوداع

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع

ہے دعاء اصغر کی یارب یہ چمن آباد رکھ
ظلم کی گردن کی خاطر خنجر فولاد رکھ
دیں کے اس مرکز میں جاری دعوت و ارشاد رکھ
اس سے نکلیں دختران نیک سیرت الوداع

الوداع اے صالحات خیر امت الوداع
کلیہ کی فاضلات نیک سیرت الوداع







Comments

Popular posts from this blog

خذ بلطفك يا إلهي اردو ترجمہ