سالانہ تعلیمی مظاہرہ و اجلاس عام نیپال
انتہائی مسرت و شادمانی کے ساتھ آپ کو اطلاع دی جارہی ہے کہ دیرینہ سالوں کی طرح امسال بھی مرکز
الصفا الاسلامی روپندیہی نیپال کے زیر نگرانی چلنے والے دونوں تعلیمی اداروں" مدرسہ مدینة الإسلام السلفیة" (بنین) و "کلیة فاطمة الزهراء للبنات" بھنگہیا علاقہ مرچوار میں طلباء و طالبات کی" انجمن اصلاح اللسان "کا سالانہ تعلیمی مظاہرہ و اجلاس عام بتاریخ 16/3/ 2019 تا 21/3/ 2019 منعقد ہو رہا ہے
منتظمین مدرسہ و کلیہ و باشندگان بھنگہیا آنجناب کو اس حسین و پر مسرت موقع پر شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور قوی امید کرتے ہیں کہ آپ ضرور تشریف لا کر اپنے بچوں و نو نہالان قوم و ملت کے مفید و موثر خطابات سے مستفید ہونے کےساتھ ان کی دلجوئی و ہمت افزائی بھی کریں گے
قدم قدم پر بچھا کر گلاب پلکوں کے
جناب آپ کا ہم انتظار کرتے ہیں
والسلام علیکم و رحمة الله و بركاته
شیخ صلاح الدین مدنی ناظم اعلی مدرسہ مدینہ الاسلام السلفیة

Comments
Post a Comment