Posts

حج کےشانداراور کامیاب انعقاد پر حکومت سعودی عرب کو دلی مبارکباد

حج کےشانداراور کامیاب انعقاد پر حکومت  سعودی عرب  کو دلی مبارکباد حج سیزن 1445 ھ 2024 ء کی عظیم کامیابی رب کریم کے خاص فضل وکرم کے بعد اور خادم حرمین شریفین کی سربراہی و خلوص نیت، لگن اورتمام وزارتوں وشعبوں کی طرف سے حجاج کرام کی حفاظت اور انہیں اعلی ترین سہولیات کی فراہمی کے لیے گزشتہ سالوں کی طرح امسال مزید قابل ذکر جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے - خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہم اللّٰہ ، وزارت حج و عمرہ، صدارت عامہ برائے اوامر حرمین شریفین کی طرف سے حجاج کرام کو بہترین سہولیات اور عمدہ خدمات فراہم کرنے پر ہم ان کے تہ دل سے شکر گذار ہیں۔ اور دعا ہے کہ رب کریم سعودی عرب کی حکومت وعوام کو مزید ترقی و خوشحالی عطا فرمائے۔ اس عظیم کامیابی پر مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال کے تمام ذمہ داران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہم اللہ اور مملکت کے جملہ امراء 'ملوک' اعیان مملکت اور علماء و فقہاء اور سعودی عوام سب کو دلی مبارکباد پیش ...

حجاج کرام کے لئے سعودی عرب کی عظیم خدمات

Image

میدان عرفات کی تاریخی وتشریعی حیثیت

Image
میدان عرفات کی تاریخی وتشریعی حیثیت ابو عبدالبر عبدالحی السلفی میدان عرفات کا محل وقوع میدان عرفات، مکہ  سے مشرق کی جانب طائف کی راہ پر 21 کلو میٹر دورشمال سے جنوب تک 12 کلو میٹر اور مشرق سے مغرب تک 5 کلو میٹر ایک بڑا وسیع و عریض میدان ہے جہاں حجاج کرام 9 ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔ یہ میدان سال بھر غیر آباد رہتا ہے اور صرف ایک دن 9 ذی الحجہ کو 8 سے 10 گھنٹوں کے لیے ایک عظیم الشان شہر بنتا ہے۔ حجاج  يہاں دو نمازيں ادا کرتے ہیں اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی اس کی تمام آبادی رخصت ہو جاتی ہے عرفات میں سعودی حکومت کی بے انتہا جدوجہد اور کاوشوں سے زبردست شجر کاری کی گئی جس کی وجہ سے  بیشتر حجاج خیموں کے بجائے نیم کے درختوں کے نیچے چادر، دری یا جائے نماز بچھا کرعبادت'ذکر واذکار توبہ واستغفار میں دن بھر مشغول رہتے ہیں نیز سورج کی تپش  سے بچانے کے لئے جگہ جگہ اونچے اونچے کھمبے نصب کئے گئے ہیں اور اس کے بالائی حصے سے ٹھنڈا پانی فوارے کی شکل میں گرتارہتا ہے جس سے ماحول میں خنکی پیدا ہوجاتی ہے۔ عرفہ کی وجہ تسمیہ: عرفہ کی وجہِ تسمیہ کے متعلق کئی وجوہات اور متعدد روایات بیان...

قربانی دینی ودنیاوی مقاصد اور فوائد

Image
قربانی کے دینی' دُنیاوی مقاصد وفوائد ابو عبدالبر عبدالحی السلفی قربانی کی انسانی زندگی میں غیرمعمولی اہمیت ہے۔ اس کی ضرورت انسان کو اپنی زندگی کے مختلف مقامات پر اور مختلف انداز میں پڑتی ہے۔ ساتھ ہی ہر قربانی کے پیچھے کوئی نہ کوئی مقصد ہوتاہے۔اسی طریقے سے مومن کی پوری زندگی اعلیٰ و ارفع مقاصد کے حصول کی تگ و دو سے عبارت ہوتی ہے۔ اسلام نے ان مقاصد کی تکمیل کے شرعی اصول وضع کئے تاکہ انسان بطریقِ احسن اپنے مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔ قربانی ایک عظیم الشان عمل ہے۔ اس کا مقصد صرف ایک جانور قربان کر دینا ہی نہیں بلکہ نفس میں غنا، بے نیازی کی کیفیت پیدا کرنا اور بڑے سے بڑے ایثار کے لئے تیار ہونا ہے - مخصوص جانور کو مخصوص وقت میں اللہ تعالیٰ کا قُرب حاصل کرنے کے لیے ذبح کرنے کو قربانی کہتے ہیں ، ہر سال اسلامی مہینے ذی الحجہ کی 10 تاریخ سے 13 تاریخ تک  مسلمان اللہ تعالی کی رضا کی خاطر اپنے نبی ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو زندہ کرتے ہوئے اونٹ گائے بھیڑ اور بکری جانور ذبح کرتے ہیں - اسلامی قربانی کے اغراض و مقاصد، حکمتیں اور مصالح انسانی فطرت کے عین مطابق ہیں اور اس کا یہ ع...

اعلان داخلہ تعلیمی سال 2024.25

Image
اعلان داخلہ 25-2024 🇳🇵🇳🇵🇳🇵🇳🇵🇳🇵📚📚📚📚📚 مرکز الصفا الإسلامى بھنگہیا روپندیہی نیپال کے دونوں تعلیمی ادوروں میں داخلہ و تجدید داخلہ کی کارروائی درج ذیل تاریخوں میں ہی ہوں گے تجدید داخلہ 🏠قدیم اقامتی و غیر اقامتی طلبہ و طالبات 7 تا 9 شوال المکرم 1445ھ مطابق 17 تا 19 اپریل 2024ء بروز بدھ تا جمعہ  مارکشیٹ 'جنم درتا کے ساتھ داخلہ فیس جمع کرکے تجدید داخلہ کرالیں. 🚍🚍بس سے ٰآنے جانے والی طالبات بھی مذکورہ بالا تاریخ ہی میں داخلہ کی تجدید کرالیں بصورت دیگر داخلہ منسوخ ہوجائے گا ۔ جدید داخلہ جدید طلبہ و طالبات 11 تا 12 شوال المکرم 1445ھ مطابق 21 تا 22 اپریل 2024ء بروز اتوار'سوم صبح 8 بجے ہوگا ۔ شروط داخلہ جنم درتا کی فوٹو کاپی سابقہ جماعت کی مارکشیٹ 3عدد فوٹو درجہ چہارم تا جماعت سابعہ میں سیٹیں بالکل محدود ہیں پہلے آنے والوں کو ترجیح دی جائے گی 🌹🌹خصوصیات 🌺🌺 ✅طلبہ وطالبات کی دینی واخلاقی تربیت ماہر اساتذہ و معلمات کی زیر نگرانی ✅ماہانہ ٹیسٹ امتحان ✅جماعت ثانیہ (8کلاس) تک نیپال سرکار سے منظوری ✅پاکیزہ علمی ماحول ✅نونہالان قوم کے ذہنوں میں صحیح اسلامی عقی...

مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی کے زیر اہتمام 8ویں تقریب تکمیل بخاری و اجلاس عام

Image
مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی کے زیر اہتمام 8 ویں تقریب تکمیل بخاری واجلاس عام  اختتام پذیر   مرکز الصفا الاسلامی بھنگہیا روپندیہی نیپال کے زیر انتظام چلنے والا تعلیمی وتربیتی ادارہ كلية فاطمة الزهراء للبنات اور مدرسۃ مدینۃ الاسلام السلفیہ کوٹہی مائی گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 7 بھنگہیا روپندیہی نیپال  میں سابقہ روایات کی طرح امسال بھی مورخہ 4/3/2024ءبروز سوم وار بعد نماز عشاء 8 ویں تقریب تکمیل صحیح بخاری و یکشبی دینی دعوتی و اصلاحی  اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی سرپرستی فضیلۃ الشیخ صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ صدر مرکز الصفا الاسلامی نیپال اور صدارات  فضیلۃ الشیخ ابو صادق عاشق علی اثری  حفظہ اللہ جنرل سکریٹری  ابو الکلام آزاد  اسلامک اویکنک سنٹر نئی  دہلی نے فرمائی . اور الشیخ  عبید الرحمن السلفی  استاد  کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات بھنگہیا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے . اجلاس عام  کا آغاز بعد نماز عشاء شکیل  احمد محمد عرفان  سلمہ متعلم مدرسہ مدینۃ الاسلام السلفیۃ کی تلاوت کلام مجید سے ہوا 'پھر حمد و نعت اور ط...

آٹھویں تقریب تکمیل صحیح بخاری مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال زیر صدارت فضیلة الشيخ ابو صادق عاشق علی اثری حفظہ اللہ جنرل سیکرٹری مرکز ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ دہلی واساتذ حدیث' جامعہ اسلامیہ سنابل دہلی

Image