مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی کے زیر اہتمام 8ویں تقریب تکمیل بخاری و اجلاس عام
مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی کے زیر اہتمام 8 ویں تقریب تکمیل بخاری واجلاس عام اختتام پذیر
مرکز الصفا الاسلامی بھنگہیا روپندیہی نیپال کے زیر انتظام چلنے والا تعلیمی وتربیتی ادارہ كلية فاطمة الزهراء للبنات اور مدرسۃ مدینۃ الاسلام السلفیہ کوٹہی مائی گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 7 بھنگہیا روپندیہی نیپال میں سابقہ روایات کی طرح امسال بھی مورخہ 4/3/2024ءبروز سوم وار بعد نماز عشاء 8 ویں تقریب تکمیل صحیح بخاری و یکشبی دینی دعوتی و اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی سرپرستی فضیلۃ الشیخ صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ صدر مرکز الصفا الاسلامی نیپال اور صدارات فضیلۃ الشیخ ابو صادق عاشق علی اثری حفظہ اللہ جنرل سکریٹری ابو الکلام آزاد اسلامک اویکنک سنٹر نئی دہلی نے فرمائی .
اور الشیخ عبید الرحمن السلفی استاد کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات بھنگہیا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے .
اجلاس عام کا آغاز بعد نماز عشاء شکیل احمد محمد عرفان سلمہ متعلم مدرسہ مدینۃ الاسلام السلفیۃ کی تلاوت کلام مجید سے ہوا 'پھر حمد و نعت اور طلبہ کی مختلف عناوین پر تقریریں و نظمیں ہوئیں 'بعدہ حمد باری تعالٰی عزیزم محمد عدنان بن محمد سہراب اور نعت نبیﷺ ارشد علی ارشاد علی
سلمہما اللہ متعلم مدرسہ ھذا نے پیش کی .
اس کے بعد ترانہ مدرسہ محمد عدنان محمدسہراب نیز ترانہ انجمن محمد اشرف اکرام الدین اور ان کے رفقاء نے یکے بعد دیگرے پیش کئے
صدر مرکز شیخ صلاح الدین مدنی نے مختصر خطبہ استقبالیہ پیش کیا. اس کے بعد(25) فارغات کلیہ کو سند اور متنوع شرعی کتب معزز مہمانان خصوصی کے ہاتھوں عطا کیا گیا .
صدارتی خطاب الشیخ ابو صادق عاشق علی اثری حفظہ اللہ جنرل سکریٹری ابو الکلام آزاد اسلامک اویکنک نئی دہلی نے پیش کی.
بعدہ محترم کاشف شکیل السلفی حفظہ اللہ نے ترانہ اہل حدیث (ہم اہل حدیث و اہل سلف ہم پاک پیمبر والے ہیں ) گنگنایا
اس کے فورا بعد باضابطہ خطابات کا سلسلہ شروع ہوا .
خطیب اول کا سہرا فضیلۃ الشیخ حافظ عبد السمیع کلیم اللہ المدنی وکیل جامعہ اسلامیہ دریاباد یوپی نے "فتنۂ ارتداد اسباب و علاج" کے موضوع پر انتہائی مدلل ووقیع اور جامع خطاب فرمایا .
عزیزم مسیح الدین بن مقبول احمد متعلم مدرسہ مدینہ الإسلام السلفیہ نے "عظمت قرآن" پر مختصر تقریر کی
بعد ازاں فضیلۃ الشیخ خورشید عالم المدنی مدیر مجلہ صوت الامۃ جامعہ سلفیہ بنارس یوپی نے تربیت اولاد کے سنہرے اصول کے عنوان سے ایک جامع خطاب فرمایا ۔
اس کے بعد فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الحلیم بسم اللہ حفظہ اللہ مدیر تعلیم جامعہ سلفیہ بنارس نے علم کی اہمیت وافادیت
پر نہایت مفصّل بصیرت افروز و سبق آموز خطاب فرمایا.
اخیر میں الشیخ نیاز احمد الفیضی حفظہ اللہ استاذ معہد المومنات فاطمة الزہراء بہرا سدھارتھ نگر یوپی نے " اولاد کی اہمیت " نے مدلل ووقیع خطاب فرمایا ۔
پروگرام کے اختتام پر قمر عالم بن محمد مسلم سلمہ نے نیپالی زبان میں اور عطاء الصمد بن محمد جعفر نے انگریزی زبان میں مختصر تقریریں کیں .
اور بروز منگل 5/3/2024ء صبح سالانہ انجمن کے مختلف شعبوں میں کامیاب ہونے والے طلبہ و طالبات کے مابین انعامات تقسیم کئے گئے۔
علیاء اردو (جماعت ثانیہ و ثالثہ) میں پہلی پوزیشن مسیح الدین بن مقبول احمد 'دوسری توحید عالم عبدالوحید اورتیسری عطاء الصمد بن محمد جعفر
وسطی اردو (ششم 'پنجم) پہلی پوزیشن آفاق اللہ اکبر علی 'دوسری خلیل الرحمن بن شمیم الرحمٰن 'تیسری محفوظ عالم ریاض الدین .
سفلی اردو (اول تا چہارم) پہلی پوزیشن عکرمہ عبدالمعبود 'دوسری عرباض کلام الدین 'تیسری صالح فوزان بن عبدالحى
شعبہ عربی میں پہلی پوزیشن مسیح الدین بن مقبول احمد 'دوسری امان اللہ حقیق اللہ 'تیسری عطاء الصمد بن محمد جعفر .
شعبہ نیپالی میں پہلی پوزیشن قمر عالم محمد مسلم'دوسری اشتیاق عبدالعلیم'تیسری امان اللہ حقیق اللہ.
شعبہ انگلش میں پہلی پوزیشن مسیح الدین مقبول احمد 'دوسری عطاء الصمد محمد جعفر'تیسری توحید عالم عبدالوحید.
کلیہ فاطمة الزهراء للبنات کے شعبہ علیاء اردو الف (سادسہ 'سابعہ) پہلی پوزیشن نائلہ حبیب الرحمٰن 'دوسری فہیمہ خلیل اللہ 'تیسری سعدیہ مجیب الرحمن -
علیاء اردو ب (خامسہ'رابعہ) پہلی پوزیشن ثریا امیر حمزہ'دوسری پوزیشن سکینہ مشہور عالم'تیسری شافعہ ابوبکر-
وسطی اردو "الف" (ثانیہ'ثالثہ) پہلی پوزیشن گلناز دین محمد'دوسری نغمہ محمد علی'تیسری نرگس امیر الدین -
وسطی اردو "ب " (ادنیٰ 'اولی) پہلی پوزیشن عاتکہ شمس الدین 'دوسری سافدہ محمد عمر 'تیسری صائمہ محمد مصطفی'
سفلی اردو "الف" (سوم تا پنجم) پہلی پوزیشن اسماء نظام الدین'دوسری ہمامہ حفیظ الرحمن 'تیسری عائشہ محمد اسلم.
سفلی اردو "ب " (اول 'دوم) پہلی پوزیشن ام کلثوم ذبیح اللہ ' دوسری حبیبہ عزیز اللہ'تیسری عفیفہ جمال الدین.
شعبہ عربی میں پہلی پوزیشن فہیمہ خلیل اللہ 'دوسری سمیہ محبوب عالم ' تیسری اسماء حقیق اللہ.
شعبہ نیپالی میں پہلی پوزیشن عائشہ محمد اسلم'دوسری سنجیدہ سلام الدین'تیسری ساجدہ ثمیر اللہ.
شعبہ انگلش میں پہلی پوزیشن شافعہ سمیع اللہ' دوسری رقیہ مشہور عالم ' تیسری آسیہ محمد اسلم.
اجلاس میں ہندونیپال کے سینکڑوں علماء کرام 'مدارس اسلامیہ کے مؤقر اساتذہ نامور علمی و سماجی و سیاسی شخصیات اورعلاقہ قرب وجوار کے سرکردہ افراد کے علاوہ مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے بڑے ذوق وشوق و جذبہ خلوص کے ساتھ شرکت فرماکر طلبہ و طالبات معلمین و معلمات اور ذمہ داران ادارہ کی حوصلہ افزائی فرمائی.
Comments
Post a Comment