حج کےشانداراور کامیاب انعقاد پر حکومت سعودی عرب کو دلی مبارکباد

حج کےشانداراور کامیاب انعقاد پر حکومت  سعودی عرب  کو دلی مبارکباد
حج سیزن 1445ھ 2024ء کی عظیم کامیابی رب کریم کے خاص فضل وکرم کے بعد اور خادم حرمین شریفین کی سربراہی و خلوص نیت، لگن اورتمام وزارتوں وشعبوں کی طرف سے حجاج کرام کی حفاظت اور انہیں اعلی ترین سہولیات کی فراہمی کے لیے گزشتہ سالوں کی طرح امسال مزید قابل ذکر جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے -
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہم اللّٰہ ، وزارت حج و عمرہ، صدارت عامہ برائے اوامر حرمین شریفین کی طرف سے حجاج کرام کو بہترین سہولیات اور عمدہ خدمات فراہم کرنے پر ہم ان کے تہ دل سے شکر گذار ہیں۔ اور دعا ہے کہ رب کریم سعودی عرب کی حکومت وعوام کو مزید ترقی و خوشحالی عطا فرمائے۔
اس عظیم کامیابی پر مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی نیپال کے تمام ذمہ داران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود حفظہم اللہ اور مملکت کے جملہ امراء 'ملوک' اعیان مملکت اور علماء و فقہاء اور سعودی عوام سب کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی سعودی عرب میں ہمیشہ امن وامان قائم و دائم رکھے اور اسے شاد و آباد رکھے' حاسدین کے حسد شر انگیزوں کے شرورو فتن سے محفوظ رکھے .آمین 

Comments

Popular posts from this blog

خذ بلطفك يا إلهي اردو ترجمہ