مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے وفد کا دورہ
مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے وفد کا دورہ ضلع روپندیہی نیپال
گزشتہ کل بروز ہفتہ مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال کے امیر محترم مولانا محمد ہارون سلفی کی معیت میں ایک شش رکنی وفد نے ضلع کا مشہور قدیم درسگاہ مدرسہ مدینہ الاسلام السلفیہ و کلیہ فاطمہ الزھراء للبنات بھنگہیا علاقہ مرچوار کا دورہ کیا ،اس دورہ میں امیر جمعیت کے علاوہ استاد محترم شیخ عبدالحی المدنی نائب ناظم مرکزی جمعیت اہل حدیث نیپال ،شیخ خالد مدنی، مطیع الحق مدنی ، نیاز احمد مدنی ناظم ضلعی جمعیت اہل حدیث کپل وستو ، عبداللہ سراجی موجود تھے
دورہ کا مقصد بتاتے ہوئے امیر محترم نے کہا کہ آج تک جب سے جمعیت قائم ہوئی مرکزی جمعیت کے پلیٹ فارم سے ایک بھی دعوتی و اصلاحی پروگرام نہیں کیا گیا ،اسی دعوتی و اصلاحی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے مجلس شوری نے پہلا سیمینار ملک کی راجدھانی کاٹھماندو میں منعقد کرانے کا مشورہ دیا جو الحمد للہ بحسن و خوبی انجام پذیر ہوا جس میں کل 1220 لوگوں نے شرکت کی تھی
اسی دعوتی مشن کو مزید بہتر و مضبوط بنانے کے لیے ماہ اپریل 2019 میں ایک عالمی کانفرنس کے انعقاد کا مرکزی جمعیت نے فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ہر ضلع میں ممکن حد تک ایک مستقل معاون دعوتی کمیٹی تشکیل دینے کا عزم ہے جو ضلع کے پسماندہ علاقوں اور گاؤں میں دعوت کا کام برابر جاری رکھے گی
امیر محترم نے مزید بتایا کہ جمعیت کا جو مسودہ تیار کیا گیا تھا شیخ عبدالرؤوف رحمانی رحمہ اللہ کے دور میں اس میں ترمیم کیا گیا ہے اسے منظر عام پر لایا جائے گا تاکہ احباب جماعت اسے دیکھیں کہ کیا صحیح کیا غلط ہے نیز جو ترمیم ہوا ہے مسودہ میں اس کی ضرورت ہے کہ نہیں؟
دوسرا مقصد اس دورہ کا امیر محترم نے یہ بتایا کہ مولانا شفیق الرحمن سلفی جو ان دنوں کافی بیمارچل رہے ہیں نیز مغربی نیپال کے 20 سال تک ناظم کی حیثیت سے کام کرتے ان سے ملاقات بھی کرنا مقصود تھا۔اس کے علاوہ بہت ساری باتیں امیر محترم نے جمعیت و جماعت متعلق بتائیں ۔
اللہ رب العالمین جمعیت کے ذمہ داران کو مزید فعال بنائے انہیں اخلاص و محنت سے کام کرتے رہنےاور احباب جماعت کو جمعیت کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
Comments
Post a Comment