Posts

رمضان اور لاک ڈاؤن

ماہ رمضان اور لاک ڈاؤن  مادر وطن نیپال میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھتے ہوئے حکومت نے 27/ اپریل تک لاک ڈاؤن کاحکیمانہ اور اسلامی تعلیمات کے مطابق جو فیصلہ کیا ہے اس پر عمل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے (اللہ تعالٰی وطن عزیز اور تمام ملکوں کو اس سے محفوظ رکھے ۔ آمین) ذمہ داران و اراکین ضلعی مرکز الصفا الاسلامی  روپندیہی نیپال ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر سبھی مسلمانوں سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں نماز پنجگانہ ،تراویح ، اور جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز گھروں ہی میں ادا کیا کریں، اجتماعی افطار پارٹیوں اور بھیڑ بھاڑ سے بالکلیہ احتراز کریں، مسلم سماج کی طرف سے حکومت کی کسی احتیاطی تدابیر و بچاؤ کی ادنی سی بھی مخالفت ہماری جگ ہنسائی وذلت و رسوائی کا باعث بن سکتی ہے اس سے مکمل اجتناب ہم سب کے لئے از حد ضروری ہے۔  خود اور اہل خانہ کو بھی صبح و شام کے اذکار و دیگر دعاؤں کی پابندی کرائیں، مصیبت کی اس نازک گھڑی میں غرباء و مساکین اور مزدور پیشہ افراد کو خصوصی طور پر دھیان دیں۔ مدارس اسلامیہ کو اپنے صدقات و خیرات اور عطیات سے محروم نہ رکھیں بلکہ ان کے...

مدارس اسلامیہ کو نہ بھولیں

☆☆مدارس اسلامیہ کو نہ بھولیں ☆☆ 🌙🌙ماہ رمضان المبارک کی آمد میں محض چند ایام اور باقی رہ گئے ہیں اللہ تعالٰی ہم سب کو اس ماہ کے خیرات و برکات سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین محترم قارئین ! آپ حضرات پر یہ بات مخفی و پوشیدہ نہیں ہے کہ نیپال و ہندوستان کے مدارس اسلامیہ کی آمدنی کا واحد انحصار اہل خیر ومحسنین کے ذریعہ ملنے والی امداد و مالی تعاون اور صدقات و خیرات ہے جس کے لئے مدارس کے سفراء حضرات ماہ رمضان میں مدرسے کے مالی تعاون جمع کرنے کے لیے انتھک محنت اور  کوششیں کرتے ہیں ، بھوک و پیاس کی شدت وسفر کی صعوبتیں برداشت کرلیتے ہیں، چھوٹےوبڑے سیٹھوں کے یہاں لائنوں میں کھڑے ہونے کی مشقتیں صبر کر لیتے ہیں غرضیکہ اس راہ میں آنے والی ساری تکالیف و مشکلات محض مدرسے کے مالی اخراجات کا مکمل انتظام و انصرام کرنے کی وجہ سے جھیل لیتے ہیں ۔ 💠مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی نیپال تمام سفراء مدارس سے یہ دردمندانہ اپیل کرتا ہے کہ جب تک یہ عالمی وبائی مرض کورونا پر مکمل کنٹرول نہیں ہوجاتا ہے اور ملکوں میں پھیلی بیماری بے چینی واضطراب ختم نہیں ہوجاتی تب تک باہر دوسرے شہروں کی طرف سفر کا ...

سالانہ امتحانات و آخری انجمن

Image

مرکز الصفا الاسلامی نیپال

مرکز الصفا الاسلامی کا مختصر تعارف الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الكريم وعلى آله وصحبه أجمعين وبعد : حضرات گرامی قدر : مرکز کا محل وقوع : نیپال ایک چھوٹا سا ملک ہے اس کے مشرق و مغرب اور جنوب میں ہندوستان اور شمال میں چین واقع ہے اقتصادی پوزیشن کی کمی اور دینی مدارس کی قلت کے سبب  یہاں کے مسلمان اسلام کے صحیح عقائد اور بنیادی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں مرکز الصفا الاسلامی ملک نیپال کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت ایک رجسٹرڈ تعلیمی دعوتی اور رفاہی ادارہ ہے جس کا قیام 2004ء میں ہوا جو گوتم بدھ کی جائے پیدائش لمبنی سے مشرق میں محض 7 کلو میٹر اور شہر بھیرہوا سے 17 کلو میٹر جنوب علاقہ مرچوار ضلع روپندیہی میں واقع ہے مرکز کے قیام کے اہم اہداف و مقاصد : 1۔ کتاب و سنت کے اصلی ماخذ ہونے کی حیثیت سے تعلیم و تدریس اور دعوت و تبلیغ 2۔ نو نہالان قوم و ملت کی دینی و اسلامی تعلیم و تربیت 3۔ امت مسلمہ کو شرک و بدعات سے دور رکھنا اور گمراہ کن افکار و نظریات سے متنبہ کرنا 4۔ نیپالی اور اردو زبانوں میں دینی کتب پمفلٹس کی طباعت و تقسیم 5۔ ضرورت مند جگہوں پر مساجد و مکاتب...

مرکز الصفا الاسلامی نیپال

Image

اعلان داخلہ مرکز الصفا الاسلامی نیپال

Image

ترانہ کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات نیپال

Image
             ترانہ کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات                    بھنگہیا روپندیہی نیپال کلیة فاطمة الزہراء ہے گل کدہ قرآن و سنن تہذیب و ثقافت کا منبع تعلیم و ہنر کا یہ مخزن یہ حامئی دیں اور داعی حق میراث سلف کا گہوارہ ہے نور حرا پیغام صفا کردار نبی کا نظارہ بدعت کی شب دیجور میں ہے یہ چرخ کا روشن سیارہ تہذیب کہن کا گرویدہ مغرب کی ثقافت کا دشمن کلیة فاطمة الزہراء ہے گل کدہ قرآن و سنن تہذیب و ثقافت کا منبع تعلیم و ہنر کا یہ مخزن اس بزم کی سعئی پیہم سے آثار شریعت زندہ ہیں مہتاب حرم کی کرنوں سے گھر بار یہاں تابندہ ہیں اس تیشئہ حق کی ٹھوکر سے بدعات یہاں شرمندہ ہیں توحید شریعت سنت کے جاری ہیں یہاں پہ گنگ و جمن کلیة فاطمة الزہراء ہے گل کدہ قرآن و سنن تہذیب و ثقافت کا منبع تعلیم و ہنر کا یہ مخزن اس دور کی دختر ملت ہیں اسلاف سے نسبت ہے ہم کو ہم مریم و زینب کی رہ پر میمونہ سے الفت ہے ہم کو سلمی و سمیہ ریحانہ اسماء سے اخوت ہے ہ...