Posts

ترحيب بالسمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود

Image
إن "مركزالصفاالإسلامي"المسجل لدى الحكومة النيبالية في مديرية روبنديهي منطقة لمبني يرحب ترحيبا حارا لصاحب السمو الملكي الأمير محمد بن سلمان بن عبدالعزيز آل سعود ۔حفظه الله ورعاه۔ولي العهد و نائب رئيس مجلس الوزراء ووزير الدفاع في المملكة العربية السعودية و جميع مرافقيه الكرام بمناسبة زيارتهم التاريخية والاقتصادية للهند سائلاً الله عزوجل أن يحفظ خادم الحرمين الشريفين وسمو ولي عهده الأمين ويوفقهم لخدمة الإسلام والمسلمين ولما فيه صلاح للعباد والبلاد صلاح الدين المدني رئيس المركزوجميع مسؤوليه

انجمن اصلاح اللسان کلیہ فاطمہ الزھراء للبنات بھنگہیا نیپال

انجمن طلبہ کی علمی و لسانی صلاحیتوں کو پروان چڑھاتی ہیں  زبان و بیان کی اہمیت کتاب و سنت میں مسلم ہے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : سمت مشرق سے دو مرد آئے۔ دونوں نے خطاب (گفتگو) کیا۔ لوگوں نے ان کا بیان پسند کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اِنَّ مِنَ الْبِيَانِ لَسِحْرًا ’’بلاشبہ کچھ بیان جادو کے سے ہوتے ہیں‘‘۔ ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ان من الشعرحکمة. ’’بے شک کچھ اشعار حکمت سے پُر ہوتے ہیں‘‘۔ اسی اہمیت کے پیش نظر جمعیة الصفا الخیریة روپندیہی نیپال کے زیر نگرانی چلنے والے دونوں تعلیمی و تربیتی ادارے مدرسہ مدینة الاسلام السلفیة( بنین ) اور کلیة فاطمة الزہراء للبنات بھنگہیا میں طلباء و طالبات کے لئے بنام  "انجمن اصلاح اللسان " کا ایک فعال شعبہ قائم ہے جس میں اساتذہ کرام کی زیر نگرانی ہر جمعہ کو طلبہ و طالبات اردو عربی نیپالی میں زبان و بیان کی مشق کرتے ہیں تاکہ کبھی بھی موقع آنے پر بدعات و خرافات اور باطل عقائد و نظریات کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں  مدار...

امارت و منصب طلبی سے بچیں!

اسلام نے مختلف انداز سے امارت و منصب طلبی سے بچنے اور اس سے دور رہنے کا حکم دیا ہے ذیل میں چند احادیث ملاحظہ فرمائیں 1۔  امارت طلب نہ کرنا کیونکہ اگر یہ تمہیں طلب و سوال سے حاصل ہوئی تو توفیق الہی تمہارے شامل حال نہ ہوگی اور اگر امارت و سرداری تمہیں از خود حاصل ہوئی تو اللہ تعالٰی تمہارا اس پر حامی و مددگار رہے گا  (بخاری ) 2۔  امارت و قیادت کی ابتداء ملامت سے ہوتی ہے اور اس کی انتہا رسوائی و ندامت اور روز حشر عذاب پر ہوگی  (سلسلہ صحیحہ ) 3۔  تم لوگ امارت و سرداری کی حرص کرو گے حالانکہ یہ تمہارے لیے بروز حشر باعث حسرت و ندامت بنے گی،  جس طرح سے یہ بڑی دودھاری ہے ویسے ہی بد ترین قسم کی تمہیں چھوڑ کر بھاگ جانے والی بھی ہے  ( بخاری ) 4۔ عذاب حشر سے اسی قائد کو نجات ملے گی جو انصاف پسند ہو مگر اس کے لئے یہ کام محال یا حد درجہ مشکل ہے،  کیونکہ وہ اپنے خویش و اقارب کو کہاں لے جائے گا ؟ ( سلسلہ صحیحہ ) امارت و قیادت میں عموما مالی خیانت اور خرد برد ہوا کرتی ہے جیسا کہ طالبان قیادت و سیادت کے احوال پر تاریخ شاہد عدل ہے، اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ عل...

شیخ شفیق الرحمان السلفی نہ رہے

آہ مولانا شفیق الرحمان سلفی ۔ ============== علاقہ مرچوار ضلع روپندیہی نیپال دینی لحاظ سے انتہائی پسماندہ تھا اللہ نے اپنے ایک بندے مولانا شفیق الرحمان سلفی رحمہ اللہ کو ہندوستان کے موضع مہجدیا سدھارتھ نگر سے لاکر مرچوار کے مردم خیز گاؤں بھنگہیا میں  بسا دیا مولانا چونکہ ایک مخلص مصلح اور داعی تھے مسلمانوں کے حالات اور انکی تعلیمی ابتری کو دیکھ کر تڑپ اٹھے فورا ایک دینی درسگاہ کی داغ بیل ڈال دی اور جسکی آبیاری کرتے رہے آپ کی محنتوں اور کاوشوں سے پورا علاقہ منور ومستنیر ہوگیا دینی حالات میں بہتری آئی لوگ کتاب وسنت سے تمسک کے معنی ومطلب سمجھنے لگے اور بہت سے تلامذہ پیدا ہوئے جو دین اور علوم شریعت کی آبیاری میں جٹ گئے اللہ کی ذات سے امید ہےکہ سب کا اجر بغیر کسی کے اجر میں کٹوتی کے مولانا رحمہ اللہ کو ملتا رہے گا ۔ چونکہ اس وقت کے مشہور عالم دین مصلح اور داعی میرے عم محترم مولانا محمد منیر الدین صدیقی رحمہ اللہ سے آپ کے روابط بہت مضبوط تھے پرنام پور، پرسا آپ کا آنا جانا رہتا تھا میرے عم محترم بھی آپ کے یہاں دینی پروگراموں میں آتے جاتے رہتے تھے گو کہ دونوں کی عمروں میں تفاوت تھا لیک...

دعاء مغفرت کی درخواست

دعاء مغفرت و جنازہ میں شرکت کی درخواست انتہائی رنج والم کے ساتھ احباب کو یہ اطلاع دی جارہی ہے کہ ابھی ابھی مصلح داعی استاذ الاساتذہ شیخ مولانا شفيق الرحمن صاحب سلفی  مؤسس مدرسہ مدینہ الاسلام السلفیہ بھنگہیا علاقہ مرچوار اور جامعہ محمدیہ بھیرہوا ضلع روپندیہی نیپال ابھی کچھ دیر قبل اس دار فانی سے کوچ کر گئے  انا للہ وانا الیہ راجعون ہم موصوف رحمہ اللہ کے حق میں دعاء مغفرت کرنے کے ساتھ موصوف کے جملہ پسماندگان کو صبر جمیل  عطا فرمائے اللہ تعالی موصوف کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے۔ آمین  إن لله مااخذ وله ما اعطى وكل شيء عنده بأجل مسمى. اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ونور مرقده واغسله بالماء والثلج والبرد وأرفع درجاته في جنة الفردوس الأعلى وألهم أهله وذويه الصبر والسلوان آمين. نوٹ: جنازہ کی نماز کل بروز بدھ بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ان شاء اللہ

خطبات جمعہ

📖📚 خطبات جمعہ 🌍جمعیة الصفا الخيرية روپندیہی نیپال 🌍 📅 23، نومبر، 2018 1۔ 💠 شیخ عبدالرشید فیضی جامع مسجد بھنگہیا روپندیہی نیپال 2۔ 💠 شیخ نظام الدین فیضی  جامع مسجد تلیا گڑھ روپندیہی نیپال 3۔ 💠 شیخ صلاح الدین مدنی جامع مسجد مہلوار روپندیہی نیپال 4۔ 💠 شیخ حقیق اللہ مدنی  جامع مسجد بشن پورہ روپندیہی نیپال  5۔ 💠 شیخ عبدالحی السلفی جامع مسجد پتجیا روپندیہی نیپال 6۔ 💠 شیخ مختار احمد فیضی جامع مسجد مجہنوا روپندیہی نیپال 7۔ 💠 شیخ عبیداللہ السراجی جامع مسجد وڑولیا روپندیہی نیپال 8۔ 💠 شیخ عبدالآخر فیضی جامع مسجد برھدوا روپندیہی نیپال 9۔ 💠 شیخ عبدالرحمن السلفی جامع مسجد بنرہوا روپندیہی نیپال 10۔ 💠 حافظ تبریز احمد حلیمی جامع مسجد گرولیا روپندیہی نیپال 11۔ 💠 شیخ اشتیاق احمد رحمانی جامع مسجد تنہوا روپندیہی نیپال 12 ۔💠 شیخ ظہیر الدین صاحب جامع مسجد کسولی روپندیہی نیپال 13۔ 💠 شیخ انعام اللہ فیضی جامع مسجد کروانی روپندیہی نیپال 14۔ 💠 شیخ عبدالغفار السلفی جامع مسجد ڈیہولی روپندیہی نیپال 15۔ 💠 شیخ محمد سہراب فیضی جامع مسجد...

بیوہ خاتون کی معاشی مشکلات کا حل

*بیوہ  خاتوں کی معاشی مشکلات کا حل* _____________________ ✒مقبول احمد سلفی اسلامک دعوۃ سنٹر- طائف www.maquboolahmad.blogspot.com جب کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجاتا ہے تو اس کے بچے یتیم اور وہ بیوہ کہلاتی ہے ۔ سماج میں بیوہ عام طور سے بے سہار ا بن کر رہ جاتی ہے ، نہ ہی اس کے رشتے دار سہارا دیتے ہیں اور نہ اس کے سماج وسوسائٹی والے ۔ یہ وہ مرحلہ ہوتا ہے جب عورت نفسیات کا شکار ہوجاتی ہیں بطور خاص اسوقت جب ایک طرف  معاشی تنگی کا سامنا ہو اور دوسری طرف بچوں او ر اپنے گزربسر کا مسئلہ ہو۔ ایک ایسی ہی خاتون نے مجھ سے  ذکر کیاکہ کچھ دن پہلے میرے شوہر کا انتقال ہوگیا ، میرے پاس چھوٹے بچے ہیں ، کوئی سہارا دینے والا نہیں اور نہ ہی کوئی ذریعہ معاش میرے پاس ہے براہ کرم مجھے قرآن وحدیث سے کوئی وظیفہ بتائیں تاکہ مجھے اللہ کی طرف سے رزق ملتا رہے اور کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی نوبت نہ آئے ۔ مجھے اللہ کی ذات پر پورا بھروسہ ہے وہ میرے لئے ضرور کوئی رزق کا دروازہ کھولے گا۔ ان شاء اللہ یہ ایک عورت کامسئلہ نہیں اور نہ ہی ایک شہر وملک کا مسئلہ ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایسے بے شمار...