مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی کے زیر اہتمام 8ویں تقریب تکمیل بخاری و اجلاس عام
مرکز الصفا الإسلامى روپندیہی کے زیر اہتمام 8 ویں تقریب تکمیل بخاری واجلاس عام اختتام پذیر مرکز الصفا الاسلامی بھنگہیا روپندیہی نیپال کے زیر انتظام چلنے والا تعلیمی وتربیتی ادارہ كلية فاطمة الزهراء للبنات اور مدرسۃ مدینۃ الاسلام السلفیہ کوٹہی مائی گاؤں پالیکا وارڈ نمبر 7 بھنگہیا روپندیہی نیپال میں سابقہ روایات کی طرح امسال بھی مورخہ 4/3/2024ءبروز سوم وار بعد نماز عشاء 8 ویں تقریب تکمیل صحیح بخاری و یکشبی دینی دعوتی و اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد عمل میں آیا، جس کی سرپرستی فضیلۃ الشیخ صلاح الدین مدنی حفظہ اللہ صدر مرکز الصفا الاسلامی نیپال اور صدارات فضیلۃ الشیخ ابو صادق عاشق علی اثری حفظہ اللہ جنرل سکریٹری ابو الکلام آزاد اسلامک اویکنک سنٹر نئی دہلی نے فرمائی . اور الشیخ عبید الرحمن السلفی استاد کلیہ فاطمہ الزہراء للبنات بھنگہیا نے نظامت کے فرائض انجام دیئے . اجلاس عام کا آغاز بعد نماز عشاء شکیل احمد محمد عرفان سلمہ متعلم مدرسہ مدینۃ الاسلام السلفیۃ کی تلاوت کلام مجید سے ہوا 'پھر حمد و نعت اور ط...