رمضان اور لاک ڈاؤن
ماہ رمضان اور لاک ڈاؤن مادر وطن نیپال میں بھی عالمی وباء کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھتے ہوئے حکومت نے 27/ اپریل تک لاک ڈاؤن کاحکیمانہ اور اسلامی تعلیمات کے مطابق جو فیصلہ کیا ہے اس پر عمل کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے (اللہ تعالٰی وطن عزیز اور تمام ملکوں کو اس سے محفوظ رکھے ۔ آمین) ذمہ داران و اراکین ضلعی مرکز الصفا الاسلامی روپندیہی نیپال ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر سبھی مسلمانوں سے مودبانہ درخواست کرتے ہیں نماز پنجگانہ ،تراویح ، اور جمعہ کی بجائے ظہر کی نماز گھروں ہی میں ادا کیا کریں، اجتماعی افطار پارٹیوں اور بھیڑ بھاڑ سے بالکلیہ احتراز کریں، مسلم سماج کی طرف سے حکومت کی کسی احتیاطی تدابیر و بچاؤ کی ادنی سی بھی مخالفت ہماری جگ ہنسائی وذلت و رسوائی کا باعث بن سکتی ہے اس سے مکمل اجتناب ہم سب کے لئے از حد ضروری ہے۔ خود اور اہل خانہ کو بھی صبح و شام کے اذکار و دیگر دعاؤں کی پابندی کرائیں، مصیبت کی اس نازک گھڑی میں غرباء و مساکین اور مزدور پیشہ افراد کو خصوصی طور پر دھیان دیں۔ مدارس اسلامیہ کو اپنے صدقات و خیرات اور عطیات سے محروم نہ رکھیں بلکہ ان کے...