Posts

Showing posts from September, 2023

سعودی عرب کا 93 واں قومی دن اور اس کی عظیم خدمات

سعودی عرب کا 93 واں قومی دن اور اس کی عظیم خدمات اسلامی ورثہ کی مثالی مملکت سعودی عرب کا قومی دن 23 ستمبر ایسا روشن باب ہے جسے امت مسلمہ کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا ' اس کی قومی دن کی مناسبت سے چند سطور میں خصائص مملکت کو اجاگر کرنا مناسب معلوم ہوتا ہے۔ تاکہ دشمنان توحید کی آنکھیں بھی کھل جائیں اور تعصب کی عینک اتار کر ایک انصاف پسند کی حیثیت سے محاسن مملکت کو دیکھ سکیں. سعودی عرب پوری دنیا میں واحد ایسا ملک ہے جس کا دستور قرآن و سنت ہےجس کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلام کا قیام ہے .سعودی عرب کے حکمرانوں کی امت مسلمہ کے لئے خدمات تاریخ کا ایک روشن باب ہے سعودی عرب کی ترقی وخوشحالی کا راز توحید اور کتاب و سنت کی بالادستی' خرافات و بدعات اور شرک کا خاتمے میں مضمر ہے نیز شرعی حدود'اسلامی نظام عدل کے نفاذ کی وجہ سے آج تک مملکت توحید امن و سلامتی کا گہوارہ بنا ہوا ہے حکومت سعودی عربیہ نے اسلام کی دعوت کو عام کرنے کی غرض سے بہت ہی عظیم الشان ذرائع کا استعمال کیا اور اس کے لئے اپنے خزانے اور تجوریوں کے دھانے کھول دیئے انہیں ذرائع میں سے کچھ ذیل میں درج کئے جاتے ہیں:...