حجاج کرام کی خدمت مملکت سعودی عرب کے لیے اعزاز ہے۔
مملکت سعودی عرب کا نام ذہن میں آتے ہی مسلمان عالم کو خوشی ہوتی ہے. ان کے دل میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کا پاکیزہ اور مقدس ماحول سامنے آجاتا ہے مملکت سعودی عرب کا بنیادی مقصد قرآن وسنت سے رہنمائی حاصل کر کے ملک کو استحکام کا گہوارہ بنانا اور مسلم معاشرے کو اقوامِ عالم میں عزت و وقار سے روشناس کرانا ہے۔ سعودی عرب دنیا کا واحد ملک ہے جس کا دستور قرآن وسنت ہے اور وہاں کے حکمرانوں کا مقصد نظام اسلامی کا قیام اور مسلمانان عالم کے لئے ملّی تشخص کا جذبہ ہے۔ سعودی عرب حکمران یعنی آل سعود حفظہم اللہ نے امت مسلمہ کے لئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ تاریخ کا ایک روشن باب ہے سعودی عرب کی سب سے نمایاں اور عظیم الشان خدمات حرمین شریفین کی توسیع اور نگرانی ہے ۔وہ بڑے عظیم لوگ ہیں جو دن رات حرم مکی اور حرم مدنی کی خدمت و نگہبانی کرتے ہیں اور ان کی توسیع، طہارت و نظافت اور ضیوف الرحمن کی خدمت میں دن رات کوشاں رہتے ہیں اور یہ ان کے تقویٰ اور پرہیزگاری کی دلیل ہے جیسا کہ قرآن کہتا ہے : وَمَنۡ يُّعَظِّمۡ شَعَآئِرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنۡ تَقۡوَى الۡقُلُوۡبِ ۞ حرمین شریفین کی زیارت کرنے...