مرکز الصفا الاسلامی کا مختصر تعارف الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الكريم وعلى آله وصحبه أجمعين وبعد : حضرات گرامی قدر : مرکز کا محل وقوع : نیپال ایک چھوٹا سا ملک ہے اس کے مشرق و مغرب اور جنوب میں ہندوستان اور شمال میں چین واقع ہے اقتصادی پوزیشن کی کمی اور دینی مدارس کی قلت کے سبب یہاں کے مسلمان اسلام کے صحیح عقائد اور بنیادی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں مرکز الصفا الاسلامی ملک نیپال کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت ایک رجسٹرڈ تعلیمی دعوتی اور رفاہی ادارہ ہے جس کا قیام 2004ء میں ہوا جو گوتم بدھ کی جائے پیدائش لمبنی سے مشرق میں محض 7 کلو میٹر اور شہر بھیرہوا سے 17 کلو میٹر جنوب علاقہ مرچوار ضلع روپندیہی میں واقع ہے مرکز کے قیام کے اہم اہداف و مقاصد : 1۔ کتاب و سنت کے اصلی ماخذ ہونے کی حیثیت سے تعلیم و تدریس اور دعوت و تبلیغ 2۔ نو نہالان قوم و ملت کی دینی و اسلامی تعلیم و تربیت 3۔ امت مسلمہ کو شرک و بدعات سے دور رکھنا اور گمراہ کن افکار و نظریات سے متنبہ کرنا 4۔ نیپالی اور اردو زبانوں میں دینی کتب پمفلٹس کی طباعت و تقسیم 5۔ ضرورت مند جگہوں پر مساجد و مکاتب...